خوشاب : حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد نہ کرنے والے دکاندار کسی بھی معافی کے مستحق نہیں ہیں ؛ اے سی نورپورتھل ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت اور اے سی خوشاب نعمان محمود کی میڈیا سے گفتگو

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل ڈاکٹر مبارک علی رضا راجپوت اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد نہ کرنے والے دکاندار کسی بھی معافی کے مستحق نہیں ہیں تمام دکانداروں کو سختی سے تنبیہ کی جاتی ہے کہ کورونا کے خلاف ایس او پیز پر عمل در آمد کو ہر صورت یقینی بنائیں مختلف علاقوں میں مختلف دکانوں پر کورونا ایس او پیز کی چیکنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ملک میں شرح اموات میں آئے روز اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اس وباء سے بچنے کیلئے تمام شہریوں کو حفاظتی انتظامات کرنا ہوں گے۔ تمام دکاندار چہرے کو ڈھانپنے کیلئے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور ہر آنے والے گاہک کو بھی بغیر ماسک کے دکان میں داخل نہ ہونے دیں۔ انہوں نے اس موقع پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی متعدد دکانوں اور ہوٹلز وغیرہ کو سیل کر کے مالکان کو سختی سے ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں