خوشاب : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خوشاب عدیل حیدر کی زیر صدارت ڈی سی کانفرنس روم جوہرآباد میں شوگر کین پرچیز مانٹیرنگ کمیٹی خوشاب کے اجلاس کا انعقاد

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) شوگر کین پرچیز مانٹیرنگ کمیٹی خوشاب کا اجلاس ڈی سی کانفرنس روم جوہرآباد میں منعقد ہوا -اجلاس کی صدار ت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) خوشاب عدیل حیدر نے کی۔ اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نعمان محمود،کوہ نور شوگر ملز کے جنرل منیجرکین محمد یونس،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خوشاب مرزا محمد افضل،سیکرٹری آرٹی اے خوشاب کامران اکبر کے علاوہ ہائی ویز،پولیس، انڈسٹریز،فوڈ اور کسانوں کے نمائندگان وغیرہ نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شوگرملز انتظامیہ سے کہا کہ کرشننگ سیزن کا آغاز ہے لہٰذاوہ کسانوں کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں اوراپنے کنڈوں کی فہرست انتظامیہ کو فراہم کریں اورملز کے اندر ایک کمپیلنٹ سیل قائم کریں۔جس میں ضلعی انتظامیہ کا ایک اہلکار موجود ہوگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اے سی خوشاب کو ڈی او انڈسٹریز اور اے ڈی لیبر کے ہمراہ ملز کا وزٹ کرنے اوروہاں پر قائم کنڈوں کی انسپیکشن کرنے کی ہدایت کی۔ اجلا س میں ٹریفک پولیس کو ایک موثر ٹریفک منیجمنٹ پلان تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی – ملز انتظامیہ کو پرچیزنگ سٹاف کی لسٹ انتظامیہ کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ملز انتظامیہ سے گنے کے مڈھ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کا بھی کہا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرنے غیر قانونی کنڈوں اور مڈل مین کے کردار کو بھی ختم کرنے کی ہدایت کی اور کسانوں کو بروقت ادائیگیاں کرنے اور پکی رسیدیں جاری کرنے کی ہدایت کی۔سیکرٹری آر ٹی اے کو ٹرالیوں پر اوور لوڈنگ کرنے والوں اور ریفلیکٹر نہ لگانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں