خوشاب : تحریک لبیک یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پاکستان نورپور تھل ضلع خوشاب کے وفد کی علامہ شیر محمد سیالوی صاحب ناظم اعلی ا تحریک لبیک پاکستان سرگودھا ڈویژن کی قیادت میں امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی رحمة اللہ علیہ کے مزار پر حاضری

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) تحریک لبیک یارسول اللہ پاکستان نورپور تھل ضلع خوشاب کے وفد نے علامہ شیر محمد سیالوی صاحب ناظم اعلی ا تحریک لبیک پاکستان سرگودھا ڈویژن کی قیادت میں امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی رحمة اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور ان کے صاحبزادے علامہ سعد حسین رضوی سے تعزیت کی اور علامہ خادم حسین رضوی رحمتہ اللہ علیہ کی دینی وملی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ وفد میں قاری اسد اللہ خان نیازی،محمد الیاس رضوی ،قاری ظہور حسین،محمد عمر دراز اور قاری نصیر اسد سیالوی رضوی شامل تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں