لاہور : اداکارہ میرا کو شدید معاشی مشکلات درپیش،مالی امداد کیلئے لاہور آرٹس کونسل میں درخواست جمع کروا دی

فنڈ سے مستحق فنکاروں کو 5 ہزار جاری کیے جاتے ہیں۔

لاہور( خصوصی رپورٹ ) اداکارہ میرا نے مالی امداد کے لیے لاہورآرٹس کونسل میں درخواست جمع کرادی ہے۔

اسکینڈل کوئین اوراپنی گلابی انگریزی سے مشہوراداکارہ میرا نے مالی امداد کے لیے لاہورآرٹس کونسل میں درخواست جمع کرادی، جس میں انہوں نے  آرٹسٹ اسپورٹ فنڈ سے امداد کی اپیل کی ہے۔فارم میں اداکارہ میرا نے ڈی ایچ اے میں اپنا ذاتی گھراور7 افراد زیرکفالت ظاہرکئے ہیں، فنڈ سے مستحق فنکاروں کو 5 ہزار جاری کیے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں