اسلام آباد : کورونا سے مزید 58 افراد زندگی کی بازی ہار گئے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)  پاکستان میں کورونا سے مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اس وبا سے جاں بحق افراد کی کل تعداد 8 ہزار 361 ہو گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41 ہزار 645 ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں اب تک کوویڈ 19 ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 57 لاکھ 54 ہزار 986 ہوگئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزار 308 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 16 ہزار 499 تک پہنچ چکی ہے۔ پنجاب میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 955، سندھ میں ایک لاکھ 82 ہزار 473، خیبر پختونخوا میں 49 ہزار 220، بلوچستان میں 17 ہزار 440، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 278 ، اسلام آباد میں 32 ہزار 414، اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 719 ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وبا نے مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں، جس کے بعد اس وبا سے پاکستان میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہزار 361 ہو گئی ہے جب کہ 2 ہزار 436 کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب 3 ہزار 162، سندھ میں 3 ہزار 11، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 404، اسلام آباد میں 340، گلگت بلتستان میں 98، بلوچستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 177 مصدقہ مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2 ہزار 483 مصدقہ مریضوں نے اس وبا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد ملک میں اب تک اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار 12 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔ سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔ ا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں