

ڈیرہ بگٹی (نمائندہ خصوصی) ڈیرہ بگٹی میں پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت اور سیکیورٹی فورسز نے تاریخی قدم اٹھایا اور مشکل ترین جگہ پر 12 کلو میٹر پیدل سفر طے کرکے درجنوں بچوں کو بچاؤ کے قطرے پلائے۔
بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے سنگلاخ پہاڑ بھی پولیو ورکرز اور سیکیورٹی فورسز کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکے، پولیو ٹیم پہلی بار فورسز کے ہمراہ دور دراز پہاڑی علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم بگٹی کا کہنا ہے کہ پولیو رضا کار ٹیم نے مشکل ترین جگہ پر درجنوں بچوں کو بچاوٴ کے قطرے پلائے، پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فورسز کا بھرپور تعاون حاصل تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بھی ٹیم کے ہمراہ 12 کلو میٹر پیدل سفر طے کیا۔ دوسری جانب علاقہ مکینوں نے کٹھن اور دشوار گزار سفر طے کرکے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر سیکورٹی فورسز اور محکمہ صحت کی ٹیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
Reaching beyond Limits#Polio Workers Making History Along with FC Personnel
— Bia (@Carpe_Di3m_) December 5, 2020
Polio Team Reached #DeraBugti area of Balochistan for the very first time.. before this, the children were never vaccinated with Polio Drops#Balochistan #Quetta #Health @UNICEF_Pakistan @BillGates pic.twitter.com/bmcKFLVbB1
Going extra mile to achieve the goal. #FrontlineHealthworkers with the support of #Jawans reaching children in difficult terrains of #DeraBugti for #Poliovaccination @WHOPakistan @UNICEF_Pakistan @UNICEFpolio @EndPolioNow @EocBalochistan @gavi @junaid_talaat pic.twitter.com/V9SkWnMJGz
— Shahpur (@Shahpur17) December 5, 2020
