گجرات : ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کا مختلف علاقوں کادورہ

گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے گڑھی احمد آباد،قلعہ شمالی و جنوبی، شاہدولہ روڈ، جیل چوک کا دور ہ کیا اور شہریوں کی شکایات پر ان علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمود اقبال گوندل و دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اپنی نگرانی میں مختلف شاہراہوں اور چوراہوں میں پڑے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ختم کروائے اور کئی علاقوں میں نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کیلئے ہدایات بھی جاری کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن گجرات دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، نکاسی و فراہمی آب کے حوالے سے بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں