خوشاب : ملک علی حسین اعوان ، ملک وقار حیدر اعوان اور ملک غیورعباس اعوان کو شاندار کامیابی حاصل کرنے پرسماجی و تعلیمی حلقوں کی جانب سے مبارکبادیں

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) علاقہ تھل کی مٹی بڑی زرخیز ہے یہاں سے تعلق رکھنے والے ہونہار نہ صرف وطن عزیز میں بلکہ بیرون ممالک بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں ۔اعلی تعلیم کے حامل یہ نوجوان بلاشبہ علاقہ تھل کا فخر ہیں اور ان کی وجہ سے یہاں کے دیگر نوجوانوں میں جذبہ ءمسابقت فروغ پا رہا ہے۔ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے یہ سب کچھ تحصیل نورپورتھل کی تعمیر و ترقی کے لئے نہایت خوش آئند ہے ۔تحصیل ہیڈ کوارٹر نورپورتھل سمیت تحصیل بھر کے دیگر دیہات ہونہار سپوت قابل رشک مثالیں قائم کرے ہیں۔ تھل کے انہی قابل فخر سپوتوں میں ایک نام ملک علی حسین اعوان کا ہے۔ جنہوں نے چند روز قبل انگلش لیکچررکے تحریری امتحان میں کوالیفائی کیا ہے۔ ملک غیور عباس اعوان کا آبائی گاؤں ڈھمک تھل ہے اور وہ یہاں کے اعوان خاندان کے چشم و چراغ ہیں ۔ملک علی حیسن اعوان کی طرح ڈھمک تھل کے دونامورسپوتوں ملک وقار حیدر اعوان اور ملک غیورعباس اعوان نے بھی حال ہی میں اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے اپنے آپ کو قسمت کا دھنی ثابت کیا ہے ۔ ملک وقار حیدر اعوان ڈھمک کی معروف سماجی شخصیت ملک خدایار اعوان کے صاحبزادے ہیں۔ ملک وقار حیدر اعوان اور ملک غیورعباس اعوان پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں بھرتی ہو چکے ہیں۔ عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں نے ڈھمک تھل کے ان تینوں ہونہار سپوتوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مزید شاندار کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں