

گجرات (نمائندہ خصوصی) ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے تین چوکی انچارج کو تبدیل کردیا نئے تعینات ہونے والے افسران نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا، سب انسپکٹر عبدالرحمن ڈوگہ انچارج چوکی گرین ٹاؤن،اے ایس آئی افضل گجر انچارج چوکی کوہار،سب انسپکٹر انجم شہزاد انچار ج چوکی ڈھل بنگش تعینات کردیئے گئے