اسلام آباد : وزیراعظم کا معذور افراد کے لئے 2 ہزار ماہانہ وظیفے کا اعلان

مخصوص افراد کیلئے نئی احساس کفالت پالیسی سے دو ملین خاندان مستفید ہوں گے، وزیراعظم۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے خصوصی افراد کے لئے 2 ہزار روپے ماہوار وظیفے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کو ماہانہ 2 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، یہ معذور افراد کی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے، مخصوص افراد کیلئے نئی حساس کفالت پالیسی سے دو ملین خاندان مستفید ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں