لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی پی ڈی ایم کو اتحاد کی پیش کش

ان ہاؤس تبدیلی بھی آئینی طور پر ہوسکتی ہے، سراج الحق

 لاہور (نمائندہ خسوصی)  امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو اتحاد کی آفر کردی۔

سینیٹر سراج نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پہلے سونامی تھی پھر ناکامی ہوئی اور اب بدنامی ہوگئی، یہ حکومت سسک رہی ہے اور سوائے اخبار کے کہیں نظر نہیں آتی، مرکزی حکومت صابن پر کھڑی ہے، ملک میں ان ہاؤس تبدیلی بھی آئینی طور پر ہوسکتی ہے، کورونا وائرس کیساتھ سیاسی کورونا وائرس کیخلاف بھی جدوجہد میں ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو اتحاد کی آفر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ڈی ایم میں کوئی لڑائی نہیں بلکہ دودھ کی بوتل کی لڑائی ہے، پی ڈی ایم سے پوچھیں کہ آپ جماعتیں اسلامی کا ساتھ کیوں نہیں دے رہے، ہم ان کے ساتھ اتحاد کے لیے تیار ہیں، لیکن ہمارا مطالبہ فرد کی تبدیلی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی ہے، پی ڈی ایم کو احتجاج کا حق حاصل ہے۔ سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، پاکستان میں ایک لابی موجود ہے جو اسرائیل کے حق میں ہے اور تسلیم کرنا چاہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں