خوشاب : جاڑا تھل کے دو ہونہار سپوتوں امیرخان کلیرا اور عالم خان کلیرا نے بھی انگلش لیکچرر کا تحریری ٹیسٹ کوالیفائی کر لیا

فوٹو : راجہ نور الٰہی عاطف

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) نواحی قصبہ جاڑا تھل کے دو ہونہار سپوتوں امیرخان کلیرا اور عالم خان کلیرا نے بھی انگلش لیکچرر کا تحریری ٹیسٹ کوالیفائی کر لیا ہے۔ امیر خان کلیرا اور عالم خان کلیرا گورنمنٹ ڈگری کالج نور پور تھل کے ڈاکٹر پروفیسر ملک نواب دین کلیرا کے بھتیجے ہیں۔ واضح رہے کہ امیر خان کلیرا اس وقت آئی جی آفس لاہور میں گریڈ نمبر 16 میں بطور اسسٹنٹ کام کر رہے ہیں ۔ عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں کی طرف سے تھل کے ان ہونہار سپوتوں کی اس شاندار کامیابی پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں