خوشاب : کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے ویڈیو لنک کا اجلاس کمشنر آفس سرگودہا کے کانفرنس روم میں انعقاد

خوشاب (رپورٹ :راجہ نورالہی عاطف ) ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے ویڈیو لنک کا اجلاس کمشنر آفس سرگودہا کے کانفرنس روم میں منعقد ہو ا۔اجلاس کی صدارت کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کی۔پارلیمنٹرین ایم پی اے ملک فتح خالق بندیال،ایم پی اے ساجدہ آہیر،ایم پی اے غلام رسول سنگھا کے نمائندہ امیر حیدر سنگھا،ایم این اے ملک اِحسانُ اللہ ٹوانہ کے نمائندہ غضنفر وڈھل،دیگر نمائیندگان ارکان اسمبلی،ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں اور ڈی پی او خوشاب کیپٹن (ر) طارق ولائیت اور تعمیراتی محکموں کے سربراہان اور افسران نے ضلع خوشاب کی نمائیندگی کی اجلاس میں جاری و نئے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے علاوہ ڈویژن بھر کے امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، ریونیو معاملات کے بارے تفصیلی جائیزہ لیا گیا اور ضروری احکامت صادر کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں