خوشاب : وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر کا خوشاب کے سہولت بازاروں کا خصوصی دورہ

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی سیکرٹری معدنیات عامر اعجاز اکبر نے خوشاب کے سہولت بازاروں کا خصوصی دورہ کیا۔ صوبائی سیکرٹری نے اشیائے ضروریہ کے نرخ چیک کیے اور اوور چارجنگ پر دکانداروں کی سرزنش کی اور ان کے خلاف ایکشن لیا۔ صوبائی سیکرٹری عامر اعجاز اکبرنے اشیائے خورونوش کا معیار بھی چیک کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری معدنیات کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اپنی عوام کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے کسی کو تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا۔جو دکاندار مقرر کردہ نرخوں سے مہنگے داموں فروخت کریں گے حکومت ان کے خلاف سخت اور فوری ایکشن لے گی۔بعد ازاں سیکرٹری معدنیات نے جوہر آباد میں سہولت بازار اور اوپن مارکیٹ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سہولت بازاروں کا باقاعدگی سے دورہ کروں گا۔ حکومت کی رٹ کسی کو چیلنج کرنے نہیں دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں