خوشاب : انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر کی ہدایت پر کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی طرف سے کٹھہ سگھرال میں کھلی کچہری کا انقعاد

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب اور آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر کی ہدایت پر کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب نے کٹھہ سگھرال میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا۔اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے اظہارخیال کرتے ہوءے کہا کہ ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل کوسن کر ان کے حل کے لیے ان کے سامنے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرنا تاکہ ان کے مسائل کو قانون کے مطابق فوری حل کیا جاسکے اور دور دراز علاقوں میں موجود عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر آ کر حل کرنا ہے۔ڈی پی او خوشاب نے لوگوں کے مسائل سنے موقع پر احکامات جاری کیے اور شکایات کے ازالہ کی یقین دہانی بھی کروائی۔ کھلی کچہری میں موجود لوگوں نےکھلی کچہری کے انعقاد پر ڈی ہی او خوشاب کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولائیت کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیےنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں