خوشاب : چیئرمین قائمہ کمیٹی براءے امور خارجہ و ایم این اے ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ کا انسداد پولیو کی جاری مہم کا جائزہ لینے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا خصوصی دورہ

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) چیئرمین قائمہ کمیٹی براءے امور خارجہ و ایم این اے ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ نے انسداد پولیو کی جاری مہم کا جائزہ لینے کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا خصوصی دورہ کیا۔ -انہوں نے پولیو مہم کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ ءصحت کو ہدایت کی کہ وہ اہداف کوپورا کرنے کے لیے تما م وسائل برائے کار لائیں اور ضلع کے کسی بھی کونے میں پانچ سال تک کا بچہ حفاظتی قطرے پلانے سے محروم نہ رہے اور پلان پر پوری ذمہ داری سے عمل کیا جائے -اس موقع پر وہاں پرموجود پانچ سال تک کے بچوں کو انہوں نے حفاظتی قطرے پلائے اور ہسپتال کے انتظامات کو سراہا اورنیک خواہشات کا اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں