خوشاب : ملک حبیب نواز اعوان کا شمار اعلی ا تعلیم یافتہ فرض شناس پولیس آفیسرز میں ہوتا ہے۔

https://chat.whatsapp.com/KrOyTfMr2B3E47CZP4YbLu

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ملک حبیب نواز اعوان کا شمار اعلی ا تعلیم یافتہ فرض شناس پولیس آفیسرز میں ہوتا ہے۔ موصوف کا آبائی علاقہ اوچھالی ہے۔ آپ اعوان قبیلہ کے قابل فخر سپوت ہیں ۔ آپ لاء گریجوایٹ ہونے کی وجہ سے بھی اپنے شعبہ میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ آپ پولیس ڈیپارٹمنٹ جائن کرنے سے پہلے بطور وکیل بھی پریکٹس کرتے رہے ہیں۔ اس وجہ سے آپ ہر قسم کی قانونی موشگافیوں کو بھی اچھی طرح نہ صرف سمجھتے ہیں بلکہ ان کے حل کا بھی کافی حد تک ادارک رکھتے ہیں ۔ملک حبیب نواز اعوان نے پولیس ڈیپارٹمنٹ جائن کرنے کے بعد بطور ایس ایچ او تھانہ کٹھ سگھرال سمیت ضلع خوشاب کے دیگر تھانوں میں بطور ایس ایچ او فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دیے ہیں ۔ موصوف انویسٹی گیشن کے شعبہ میں کافی حد تک مہارت رکھتے ہیں۔ آپ بطور تفتیشی آفیسر ایک عرصہ تک اپنے محکمے کے لئے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ ملک حبیب نواز اعوان نے بطور ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل چارج سنبھالنے کے ساتھ گشت کے نظام کو مزیدموثر بنانے کے ساتھ ساتھ معاشرتی اصلاح و فلاح کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کررکھا ہے۔ ایس ایچ او نورپورتھل ملک حبیب نواز اعوان نے نورپورتھل پریس کلب کے سیٹھ ثمر سلطان، ایم نور دین اور راجہ نور الہی عاطف پر مشتمل وفد سے ایک تعارفی نشست کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے انصاف پسندی میری ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔ مظلوم کی داد رسی اور ظالم کو کیفرِ کردار تک پہنچانا میرا مشن ہے ۔انشاءاللہ اس حوالے سے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹی درخواست بازی کی مکمّل حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ سماج دشمن عناصر کی بیخ کنی کی جائے گی ۔ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایات کے مطابق ڈی ایس پی تحصیل نورپورتھل سعید اللہ خان کی زیر نگرانی عوامی فلاح وبہبود کے لیے بھرپور کوشاں ہیں ۔منشیات فروشوں اور قانون شکن عناصر کے خلاف قانون کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ ملک حبیب نواز اعوان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے تحصیل ہیڈکوارٹر نور پور تھل کے لئے خطیر گرانٹ سے ماڈل تھانے کی عمارت تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔بہت جلد ہم اس میں شفٹ ہو رہے ہیں۔ اس نئی عمارت میں پولیس ملازمین کے لیے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ جس سے پولیس آفیسرز اور دیگر ملازمین بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہاں کہ معاشرتی اصلاح کے لئے میڈیا کا کردار بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ اس موقع پر نورپورتھل پریس کلب کے وفد نے ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل کو سماجی فلاح و بہبود کے لئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں