خوشاب : ملک بھرسے پولیو ختم کرنا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے ؛ مسرت جبیں ڈی سی خوشاب

خوشاب (رپورت : راجہ نورالہی عاطف ) ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے 30 نومبرسے شروع ہونے والی پانچ روز ہ پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھرسے پولیو ختم کرنا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے،لہٰذاتما م ادارے بشمول عوام محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں سے تعاون کریں اورپھول جسے ننھے بچوں کو پولیو جیسے خطرناک اور موذی مرض سے بچانے کے لیے پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو ویکسیئن کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد میں پولیو مہم کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کر رہی تھیں اس موقع پر وہاں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی خوشاب ڈاکٹر گلزار یوسف راؤ،ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود قاضی و میڈیکل آفیسرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور پانچ سال تک کے بچے اپنے والدین اور لواحقین کے ہمراہ تقریب میں شریک تھے -سی ای او ہیلتھ اتھارٹی نے بتایا کہ یہ مہم 4 دسمبر تک جاری رہیگی اور ہیلتھ کی ٹیمیں ضلع بھر میں ڈور ٹو ڈور جا کر بچوں کو حفاظتی ویکسیئن پلائیں گی -انہوں نے مزید بتایا کہ اس مہم کے دوران 2لاکھ تین ہزار 778 پانچ سال تک کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس مہم کی کامیابی کے لیے 51 یو سی ایم اوز،117 ایریا ا نچار جز،579 موبائل ٹیمیں،66 فکسڈ سنٹر اور 23 ٹرانزٹ پوائنٹس بنا دیئے گئے ہیں -انہوں نے تمام ضلعی محکموں کے سربراہان اور عوام سے پولیو ٹیموں سے بھر پور تعاون کی اپیل کی ہے –

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں