خوشاب : تحصیل بھر میں تنظیم کی فعالیت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں ؛ آمنہ ملک صدر ویمن ونگ پی ٹی آئی خوشاب

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ ضلع خوشاب کی صدر محترمہ آمنہ ملک نے پی ٹی آئی کی ضلعی نائب صدر وومن ونگ میڈم شکیلہ کے ہمراہ نوشہرہ وادی سون کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پی ٹی آئی وومن ونگ تحصیل نوشہرہ کی عہدیداران کے ساتھ خصوصی نشست میں ان پر زور دیا کہ وہ تحصیل بھر میں تنظیم کی فعالیت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔ ضلعی صدر نے پی ٹی آئ وومن ونگ کی عہدیداران کے ساتھ علاقائی مسائل پر بھی تبادلہء خیال کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر محترمہ آمنہ ملک اور ضلعی نائب صدر میڈم شکیلہ نے کہا کہ ضلع خوشاب میں پی ٹی آئی وومن ونگ تنظیموں کو فعال بنانے کے لئے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے اور ہمارا وادی سون کا یہ خصوصی دورہ بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں