خوشاب : پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں خوشاب سے سیٹ پر ملک ابرار حسین جسرہ ایڈوکیٹ کی شاندار کامیابی پر خوشاب میں جشن

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں خوشاب سے سیٹ پر ملک ابرار حسین جسرہ ایڈوکیٹ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے ۔ ایڈووکیٹ ملک ابرار حسین جسرہ کا آبائی علاقہ پیلووینس تھل ہے۔ ان کی پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں جیت کی خوشی میں ان کے ڈیرے پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈال کر جشن منایا گیا۔ جس میں ان کے حامی وکلا صاحبان سمیت ان کے عزیز و اقارب نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ملک ابرار حسین جسرہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ وہ تمام وکلا صاحبان کے تہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ان کو عزت سے نوازا ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل وکرم سے میری شاندار کامیابی نہ صرف علاقہ تھل بلکہ پورے ضلع خوشاب کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وکلاء برادری کی امنگوں کی ترجمانی کے لئے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں