
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقابلہ ایسی سیاسی قیادت سے ہے جو کبھی جمہوری جدوجہد سے نہیں گزری۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت کورونا جیسی صورتحال کا سامنا ہے، کوویڈ 19 کے دوران پاکستان میں ہمارا مقابلہ ایسی سیاسی قیادت سے ہے جو کبھی جمہوری جدوجہد سے نہیں گزری، انہوں نےاپنی زندگی میں کبھی ایک دن بھی کام نہیں کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری سیاسی قیادت عام شہریوں کو درپیش مشکلات کو سمجھنے سے قاصر ہے، اس نے عام شہریوں کی بہتری کے لئے کسی بھی اہم کام میں کبھی حصہ نہیں لیا، اپنے خاندانوں کیلئے لوٹی دولت بچانا ان کا واحد مایوس کن مقصد ہے۔
Problem confronting us in Pak during COVID 19 is of a political leadership that has never gone through any democratic struggle, nor worked with ordinary citizens to understand the problems they confront, nor contributed in any substantive way for betterment of ordinary citizens.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 29, 2020
اپوزیشن قیادت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان “قائدین” کو عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں، اپوزیشن کا واحد مقصد اپنے خاندانوں کی لوٹی ہوئی دولت اور کرپشن کو بچاناہے، انہوں نے قومی دولت لوٹ کر عوام کو مزید غریب بنایا، اپوزیشن کے نام نہاد “لیڈرز” بڑے محلوں میں شاہانہ زندگی بسر کررہے ہیں، ان کی “شاہی” طرز زندگی کا انحصار براہ راست اس ناجائز اور غیرقانونی طور پر حاصل شدہ دولت پر ہے، جب کہ ان کو یہ منصب بھی خاندان سے وراثت میں ملا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے غریب لوگوں کے روزگار اور معیشت کو تباہی سے بچانے کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا تو ان “لیڈرز” نے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کیا، کورونا کی نئی لہر میں دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے تو یہ جلسے کرنا چاہتے ہیں، انہیں عام شہریوں کی زندگیوں کی کوئی فکر نہیں، این آر او حاصل کرنے کے لئے یہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، یہ سمجھتے ہیں این آر او کے لئے ہم پر دباؤ ڈالنے کا یہ آخری موقع ہے، لیکن یہ این آر او حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
Now their sole & desperate goal is to save their families looted wealth & corruption of which they are an integral part. This is all that guides their politics, not any concern for the lives of ordinary citizens. Their desperation to get NRO any which way they can motivates them.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 29, 2020