خوشاب : ضلع خوشاب میں بھی پولیو انسداد مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ضلع خوشاب میں بھی پولیو انسداد مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم محترمہ مسرت جبیں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر راوُ گلزار یوسف ،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ سی ای او ہیلتھ خوشاب نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو پولیومہم کی کامیابی کےلیے کئے گئے انتظامات بارے بریف کیا۔ اس موقع پر پولیو مہم کی کامیابی اور ملک وقوم کی تعمیروترقی وخوشحالی کےلیے بھی خصوصی طورپر دعا مانگی گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں