خوشاب : تحصیل نورپور تھل کے ایک اور ہونہار سپوت کا اعزاز، جمالی بلوچاں کا حمزہ حسن پاک آرمی میں بطور کمیشنڈ آفیسر سلیکٹ

خوشاب (رپورٹ : راجہ نور الٰہی عاطف) تحصیل نورپور تھل کے ایک اور ہونہار سپوت کا اعزاز، جمالی بلوچاں کا حمزہ حسن پاک آرمی میں بطور کمیشنڈ آفیسر سلیکٹ تحصیل نورپورتھل کے ہونہار سپوتوں میں جذبہ ء مسابقت میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔ تحصیل نورتھل کے ہونہار سپوت اپنی خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے بتدریج ترقی کی منازل طے کررہے ہیں۔ انہی نوجوانوں میں ایک نام حمزہ حسن کا ہے جو جمالی بلوچاں کے امجد حسین سرگانی بلوچ کے صاحبزادے ہیں موصوف اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے پاک آرمی میں بطور کمیشنڈ آفیسر سلیکٹ ہو چکے ہیں ۔ان کی یہ سلیکشن ان کے آبائی گاؤں جمالی بلوچاں سمیت تحصیل نور پور تھل ضلع خوشاب کا بھی ایک اعزاز ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے حمزہ حسن سرگانی بلوچ کو اس بہترین کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے مزید نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں