خوشاب : ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم جوہر آباد میں تقسیم میں اسناد کی تقریب کا انعقاد

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم جوہر آباد میں تقسیم میں اسناد کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ ساجدہ آہیر اور ایم این اے ملک محمد احسان اللہ خان ٹوانہ کے پبلک فورم کے انچارج ملک غضنفر وڈھل نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ مینیجر انڈسٹریل ہوم جوہرآباد میڈم ام فروا ہمدانی اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ خوشاب ملک امتیاز احمد مانگٹ اور ادارہ ہذا کی طالبات نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر ادارہ ہذا کی مینجر میڈم ام فروا ہمدانی نے ادارے کی طرف سے تربیتی سیشن کی تکمیل سمیت دیگر شعبہ جات کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ بھی دی۔ تقریب کے مہمانان خصوصی ایم پی اے میڈم ساجدہ آہیر اور ملک غضنفر ڈھل نے ٹریننگ مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔ مہمانان خصوصی نے اظہار خیال کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم جوہرآباد کی مینیجر میڈم ام فروا ہمدانی کی بہترین ایڈمنسٹریشن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ادارہ کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور توقع ظاہر کی کہ انڈسٹریل ہوم جوہرآباد اپنا اہم کردار ادا کرنے کے لیے اسی طرف سے شاندار روایات برقرار رکھے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں