خوشاب : معروف قلمکاراور مذہبی سکالر ملک محبوب الرسول قادری کی کتاب ” حضرت سیدہ فاطمتہ الزھرا ؓ نمبر” کی تقریب رونمائی پریس کلب جوہر آباد میں انعقاد

خوشاب (رپورٹ : راجہ نور الہی عاطف) معروف قلمکاراور مذہبی سکالر ملک محبوب الرسول قادری کی کتاب ” حضرت سیدہ فاطمتہ الزھرا ؓنمبر” کی تقریب رونمائی پریس کلب جوہر آباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیر برائے جنگلات محمد سبطین خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ علمائے کرام نے حضرت سیدہ فاطمتہ الزھرا ؓکی شان بیان کی اور ملک محبوب الرسول قادری کی اس کاوش کو سراہا۔ تقریب رونمائی میں ایم پی اے محترمہ ساجدہ آہیر، علماء کرام، صحافی صاحبان کے علاوہ معزز شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں