خوشاب : این ای آر سی اسلام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ، ڈائریکٹر اور سائنٹفک آفیسر کا دورہ تھل

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف )نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سنٹر اسلام آباد کے شعبہ دالیں کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد منصور، نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سنٹر اسلام آباد کے شعبہ چارہ جات کے ڈائریکٹر ذوالفقارعلی گورمانی اور سائنٹیفک افیسر پروگرام انچارج ایس ایس آر آئی اسلام آباد سلیم عابد نے علاقہ تھل میں زرعی فارم ڈاکٹر ملک عبدالواحد جسرا اور زرعی فارم محمد صابر جسرا کا خصوصی وزٹ کیا ۔اس موقع پر انہوں نے پورٹیبل سولر اریگیشن سسٹم کا جائزہ لیا اور وہاں پہ پی ایس آئی ایس کے ذریعے اگائ گئ فصل اور بغیر پی ایس آئی ایس والی فصلوں میں نمایاں فرق دیکھا۔ نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر اسلام آباد کے آفیسرز کو علاقہ تھل کسانوں نے بتایا کہ پی ایس آئی ایس سسٹم کی کارکردگی قابل صد ستائش ہے اور یہاں کے کسان اس سے بھرپور مستفید ہو رہے ہیں اور کسانوں نے کچھ تبدیلی کے ساتھ مزید تین پی ایس آئی ایس سسٹمز بھی بنا لیے ہیں ۔پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایس ڈی پی اسلام آباد ڈاکٹر محمد منصور نے کسانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے کسان بھائیوں کو 50 فیصد رعایت پر دالوں کی اعلی ا اقسام فراہم کی گئی ہیں۔ پی ایس آئ ایس سسٹم پنجاب کے تھل کے علاقے میں ان کسانوں کو دیا گیا ہے جہاں پانی کی قلت کی وجہ سے آپ پاشی کا نظام شدید طور پر متاثر ہوا ہے۔ ڈاکٹر محمد منصور نے مزید کہا کہ قومی وزارت تحفظ خوراک کی مدد سے ہم ان علاقوں میں کسانوں کو منی دال ملز بھی فراہم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں