نو ڈیرو : اہل سنت اتحاد کی طرف سے پاکستان تحریک لبیک یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے امیر حضرت علامہ مولانہ حافظ خادم حسین رضوی کو خراج تحسین پیش کرنے کیے لیے تعزیتی تقریب کا انعقاد

نوڈیرو (رپورٹ : ملازم حسین قلندری) نو ڈیرو میں اہل سنت اتحاد کی طرف سے پاکستان تحریک لبیک یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے امیر حضرت علامہ مولانہ حافظ خادم حسیں رضوی کو خراج تحسیں پیش کرنے کیے لیے تعزیتی تقریب منقعد کی گئی تقریب میں اسد اللہ بھٹو ،حافظ برکت، حافظ عابد حسیں، غلام شبیر ،سرفراز احمد، شہری ایکشں کمیٹی کے چیئرمیں غلام حیدر ناریجو، مولوی عبدالرشید قریشی، سلیم چنہ، مدثر میرانی، اور اہل سنت جماعت کے لوگوں نے شرکت کی پروگرام کی صدارت پروفیسر مفتی مولانہ عبدالرحیم طاہری نے کی مفتی صاحب نے خطاب کرتے ہوے کہا خادم حسیں رضوی کا بچھڑنا امت مسلمہ کے لیے بہت بڑا نقصاں ھے علامہ صاحب کی ختم نبوت ناموس رسالت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے دینے والی قربانی اور خدمات قیامت تک یاد رہیں گی تقریب کے آخر میں مولانہ صاحب کے لیے قرآن خوانی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں