خوشاب : آر پی او سرگودھا افضال احمد کی جانب سے تھانہ قائد آباد کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر راجہ ارشد عباس کیلئے تعریفی اسناد اور نقد انعام

خوشاب : آر پی او سرگودھا افضال احمد تھانہ قائد آباد کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر راجہ ارشد عباس کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دے رہے ہیں ۔ فوٹو : ڈیلی جستجو ڈاٹ کام

خوشاب (رپورٹ : راجہ نورالہی عاطف ) فرض شناس آفیسر اور ملازمین کسی بھی محکمے کے ماتھے کا جھومر ہوتے ہیں۔ ان سرکاری ملازمین کی خدمات کو حکام بالا اور عوام کی طرف سے ہمیشہ تحسینی نظروں سے دیکھا جاتا ہے ۔ انہی فرض شناس آفیسرز میں ایک نام ایس ایچ او راجہ ارشد عباس کا ہے ۔ جو کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ ان کو ان کی فرض شناسی کی وجہ سے دوسری مرتبہ اعزاز و اکرام سے نوازا گیا ہے۔ جس پر موصوف زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ راجہ صاحب کو یہ تعریفی سند اور نقد انعام ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا رینج افضال احمد کی طرف سے دورہء خوشاب کے موقع دیاگیا ہے ۔راجہ ارشد عباس ان دنوں بطور اسٹیشن ہاؤس آفیسر تھانہ قائد آباد تعینات ہیں۔ موصوف کو قبل ازیں بھی محکمہء پولیس کے اعلیٰ حکام کی طرف سے ان کی حسن کارکردگی کے اعتراف میں سرٹیفکیٹ اور انعام سے سرفراز کیا گیا ہے۔ راجہ ارشد عباس کا شمار فرض شناس اور انصاف پسند پولیس آفیسرز میں ہوتا ہے۔ موصوف اپنی حسن کارکردگی کی وجہ سے ہمیشہ محکمہ ء پولیس کے ارباب بست و کشاد کے منظور نظر رہے ہیں۔ بلاشبہ راجہ ارشد عباس سمیت دیگر ایسے تمام فرض شناس پولیس آفیسرز محکمہء پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔ راجہ ارشد عباس قبل ازیں بطور ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل بھی تعینات رہے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ معاشرتی اصلاح وفلاح کے لیے اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی میں پوری تندہی اور محنت ولگن سے کام لیا ہے۔ انہوں نے ضلع خوشاب کے مختلف تھانوں میں تعیناتی کے دوران فرض شناسی کی شاندار روایات قائم کی ہیں ۔عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ قائد آباد راجہ ارشد عباس کو محکمہء پولیس کے حکام بالا کی طرف سے دوسری مرتبہ حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ کی عطائیگی پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں