خضدار : پاک سرزمین پارٹی کے ضلعی عہدیداران کی طرف سے ماسٹر احمد علی موسیانی اور ان کے جوانسال بیٹے کے قتل کی مذمت اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ جبکہ لواحقین سے دلی اظہار تعزیت

خضدار (نمائندہ خصوصی) پاک سر زمین پارٹی خضدار کے ضلعی صددر میر عمران خان ساسولی،سینئر نائب صددر عرفان زہری، جنرل سیکرٹری میر ریاض علی باجوئی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری میر پسند خان زہری،جوائنٹ سیکرٹری ریاض بھوتانی ،فنانس سیکرٹری میر نادر علی زہری نے اپنے مشترکہ بیان میں ماسٹر احمد علی موسیانی اور ان کے جوانسال بیٹے کے قتل کی مذمت اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے میر عمران خان ساسولی کی جانب سے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کی گئی ہے ۔ میر عمران خان اور انکے ساتھیوں نے کہا ہے کہ خضدار میں ضعیف العمر سیاسی و قبائلی شخصیت ماسٹراحمدعلی موسیانی اور ان کے جوانسال فرزند سعید احمد موسیانی کی شہادت دلخراش اور افسوسناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، مقامی انتظامیہ صوبائی حکومت فوری طور پر اس واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں باپ اور بیٹے کی شہادت پر دکھ و درد کا اظہار کرتے ہوئے دعاء کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے لواحقین کو صبرجمیل اور اس درد کو برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں