اسلام آباد : 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم ؛ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق 2018 کے بعد سے تمام 2 سالہ ڈگریاں غیر قانونی قرار دے دی گئی ہیں اور کسی بھی کالج سے بی اے، بی کام، بی ایس ای کی ڈگری نہیں ملے گی۔ ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ 2018 میں پابندی کے باوجود غیر قانونی پروگرام کا اجراء تشویشناک ہے، یونیورسٹیاں فوری طور پر ایسے پروگرامز میں داخلے بند کردیں۔ ایچ ای سی نے کالج یونیورسٹیوں کو تنبیہ کی ہے 31 دسمبر 2018 کے بعد ایسی کسی ڈگری کو تسلیم نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں