ساہیوال : غیر معیاری خوراک کی فروخت پر ڈی جی فوڈ کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ساہیوال کی کاروائیاں جاری

ساہیوال (رپورٹ : پرویز اشرف بٹ) ساہیوال میں ڈی جی فوڈ عرفان میمن کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ساہیوال ڈویژن میں کاروائی ٖٖٖٖفوڈ سیفٹی ٹیمز کی107فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،4 فوڈ یونٹس سیل، 69 کو بہتری کے لیے نوٹسز جاری کارروائیوں کے دوران 278 ساشے گٹکا، 15 کلو مضر صحت چائے کی پتی برآمد جبکہ 45 لٹر ملاوٹی دودھ تلف جٹ ملک پوائنٹ اینڈ ڈیری فارم کو دودھ میں پانی کی ملاوٹ کرنے پر سیل کر دیا گیا اوکاڑہ میں مدنی جنرل سٹور کو دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے گٹکا فروخت کرنے پر سربمہر کیا گیا مٹھائی کی تیاری میں زائدالمعیاد رنگ کا استعمال کرنے پر وقاص سویٹس پروڈکشن یونٹ کو سیل کیا گیا 786 ٹریڈرز سنیکس گولی ٹافی یونٹ کو لائسنس فیس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کر دیا گیا امتیاز ٹیکسٹائل کنٹین کو پراسیسنگ ایریا میں حشرات کی موجودگی ملاوٹی دودھ کا استعمال کرنے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا خوراک سے وابستہ ہرچھوٹے بڑے کاروبار کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں