اسلام آباد : 4 نکاتی معاہدے پر دستخط کے بعد فرانس کیخلاف تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام دھرنا/مارچ اختتام پذیر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) تخریک لبیک یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زیر قیادت پاکستان بھر کے غیور مسلمانوں کا فرانس کی جانب سے سرکاری طور پر خاتم انبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں عملی طور پر گستاخی کیخلاف 15 نومبر سے جاری احتجاجی دھرنا/مارچ حکومت پاکستان سے 4 نکاتی معاہدے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔حکومت پاکستان اور تحریک لبیک یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مابین طے پانے والے معاہدے کے مطابق فرانس کے سفیر کو دو سے تین ماہ میں پارلیمنٹ کی کثرت رائے سے ملک بدر کردیا جائے گا، فرانس میں پاکستان کا سفیر تعینات نہیں کیا جائے گا، فرانس کی مصنوعات کا سرکاری طور پربائیکاٹ کیا جائے گا اور تمام گرفتار شدگان کو مقدمات ختم کرکے رہا کیا جائے گا اور اس دھرنے کے حوالے سے مستقبل میں ان پر کسی بھی قسم کا کوئی مقدمہ قائم نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں