کراچی: کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئے۔

ڈاکٹر عدنان کی اہلیہ سمیت دیگر افراد کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے ۔ فوٹو : فائل

کراچی:  کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گئے۔

ڈاکٹر عدنان عمر سندھ بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی سے منسلک تھے، ڈاکٹر عدنان میں چند روز قبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جب کہ ان کے بھائی بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں اور اس وقت نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹر عدنان کی اہلیہ سمیت دیگر افراد کے بھی کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں