گجرات : گجرات میں 45 کلومیٹر طویل نئی گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے کا آغاز

گجرات (نمائندہ خصوصی) ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 31 و پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفئر و بیت المال پنجاب چودھری سلیم سرور جوڑا نے گجرات بھر کے 70 علاقوں میں گیس کے کم پریشر کی خامی کو دور کرنے کیلئے 45 کلومیٹر نئی گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے محکمہ سوئی گیس کو فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ یادرہے کہ گذشتہ کئی برسوں سے گجرات کے مکینوں کو ہر سال سردیوں کے موسم میں گیس کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی کوفت سے دوچار رہنا پڑتا تھا جس کیلئے گجرات کے مکینوں نے گذشتہ دور حکومت میں نمائندوں سے رابطے کئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اب ایک طویل مدت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہورہا ہے کہ گجرات کے مکینوں کو سردیوں میں گیس کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے 45 کلو میٹر نئی گیس پائپ لائن بچھائے جانے کیلئے نہ صرف فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں بلکہ اس منصوبے کا آغاز بھی ہو چکا ہے ۔ “ڈیلی جستجو ” سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے حلقہ 31 گجرات چودھری سلیم سرور جوڑا اور گجرات کی جانی مانی پاکستان تحریک انصاف کی شخصیت فیضان خالد بٹ نے اپنے تمام عیدیداران و ممبران اور گجرات کے شہریوں کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گجرات کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور اس منصوبے سے گجرات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں