اسلام آباد : کورونا وبا سے ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 7000 ہوگئی

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 23 اموات رپورٹ ہوئیں، این سی او سی فوٹوفائل

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 افراد کورونا کے باعث جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کےایک ہزار 637 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 46 ہزار 476 ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 20 ہزار 045 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 19 ہزار 431 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 23 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 7000 ہوگئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 50 ہزار 834 ، پنجاب میں ایک لاکھ 7 ہزار 329، خیبرپختونخوا 40 ہزار 843 ، اسلام آباد میں 22 ہزار 110، بلوچستان میں 16 ہزار 152 ، آزاد کشمیر 4 ہزار 830 اورگلگت بلتستان میں 4 ہزار 378 تعداد ہوگئی۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔ سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔ پا نی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں