چڑیاولہ : حضرت حاجی ریاست علی (رحمتہ اللہ علیہ) کا 35واں عرس مبارک انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

حضرت حاجی رحمت علی (رحمتہ اللہ علیہ) چڑیاولہ

چڑیاولہ (نمائندہ خصوصی) حضرت حاجی رحمت علی (رحمتہ اللہ علیہ) کا عرس آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ عرس کی تقریبات کا آغاز گذشتہ شب غسل دینے سے کیا گیا بعد ازاں زائرین میں لنگر کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا گیا امسال کورونا کے پیش نظر انتہائی احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں اور زیادہ رش نہیں ہونے دیا گیا جس کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ عرس کی تقریبات ایک روز قبل رات کے وقت غسل دے شروع کردی گئیں اور آج صبح سویرے ہی سے زائرین جوق در جوق روحانی شخصیت سے فیضیاب ہونے اور اپنے من کی مرادیں پانے کیلئے حاضر ہوکر اپنی عقیدت کا اظہار کرتے رہے عرس کی تقریبات کی مکمل نگرانی حاجی محمد اسلم نے کی جبکہ گجرات کی معروف کاروباری شخصیت محمد عدنان ارشد اور سماجی شخصیت سید عمران علی شاہ نے بھی اپنی خدمات پیش کیں۔ عرس مبارک کی سب سے اہم اور خاص بات یہ تھی کہ خواتین کی شرکت کو مرد حضرات سے مکمل طور پر الگ رکھا گیا اور انہیں بھی لنگر تقسیم کیا گیا ۔ ادارہ ڈیلی جستجو جلد ہی روحانی حضرت حاجی رحمت علی (رحمتہ اللہ علیہ) سوانح حیات اور کرامات پر مشتمل سلسلہ کا آغاز کررہا ہے

مزار حضرت حاجی رحمت علی (رحمتہ اللہ علیہ) چڑیاولہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں