چکوال : چوآسیدن شاہ؛ پک اپ وین اور ڈمپر کے تصادم میں خواتین سمیت 10 جاں بحق

پک وین اور ڈمپر کے مابین تصادم سے ابتدائی طور پر پانچ افراد جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں(فوٹو، فائل)

چکوال (نمائندہ خصوصی) چوآ سیدن شاہ میں پک اپ وین اور ڈمپر کے تصادم میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے جن میں زیادہ تر تعداد خواتین کی بتائی جاتی ہے۔ 

چوآ سیدن شاہ کی یونین کونسل آڑہ کے قصبہ سڈھانڈی کے قریب مسافر پک اپ اور ڈمپر میں تصادم ہوگیا جس کے باعث 10 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس چوکی بشارت اور ریسکیو 1122 جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں