اسلام آباد : عمیر جسوال اور ثنا جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

دونوں فنکاروں نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کا اعلان کیا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)

 اسلام آباد(شوبز رپورٹر) معروف گلوکار عمیر جسوال اور ڈراموں کی معروف اداکارہ ثناء جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

عمیر جسوال اور ثناء جاوید  سے متعلق کئی عرصے سے قیاس آرائیاں جاری تھیں کہ دونوں بہت جلد شادی کے بندھن میں بن جائیں گے لیکن اس حوالے سے دونوں شخصیات کی جانب سے کوئی تردید یا تصدیق سامنے نہیں آئی تھی تاہم اب اچانک عمیر اور ثناء نے شادی کا اعلان کردیا ہے۔ نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق کی جانب سے شائع شدہ خبر میں کہا گیا ہے کہ گلوکار عمیر جسوال اور ثنا جاوید اب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں