گجرات : عرس مبارک روحانی شخصیت مفتی احمد یار خان رحمتہ اللہ علیہ کے موقع پر اہلیان گجرات مرکزی امیر تحریک لبیک یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )پاکستان خادم حسین رضوی کا شاندار استقبال کریں گے؛ آفتاب احمد بٹ

http://newplaytube.com/v/mqNBN8
آفتاب احمد بٹ ۔ امیریونین کونسل 3 گجرات تحریک لبیک پاکستان

گجرات (نمائندہ خصوصی) عرس مبارک روحانی شخصیت مفتی احمد یار خان رحمتہ اللہ علیہ کے موقع پر اہلیان گجرات مرکزی امیر تحریک لبیک یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پاکستان خادم حسین رضوی کا شاندار استقبال کریں گے ان شآء اللہ تعالیٰ مفتی احمد یارخان نعیمی رحمتہ اللہ علیہ کا عرس مبارک مورخہ 24 اکتوبر کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک یارسول اللہ(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے امیر یونین کونسل 3 گجرات آفتاب احمد بٹ نے ” ڈیلی جستجو ” سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ہم امسال بھی مفتی احمد یار خان نعیمی رحمتہ اللہ علیہ کا عرس مبارک کے موقع پر ایک پروقار جلسہ منعقد کرکے منائیں گے جس میں خصوصی طور پر مرکزی امیر تحریک لبیک یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) خادم حسین رضوی شرکت فرمائیں گے۔آفتاب احمد بٹ نے اہلیان گجرات سے پرزور اپیل کی ہے کہ مرکزی امیر تحریک لبیک یارسول اللہ ( سلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) خادم حسین رضوی کا مقررہ وقت اور مقام پر پرتپاک استقبال کریں اور مفتی احمد یار خان نعیمی رحمتہ اللہ علیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں