ساہیوال : انسپکٹر جنرل پولیس راؤ سردار علی خان کے احکامات اور ریجنل پولیس افسر احمد ارسلان ملک کی سربراہی میں تھانہ صدر عارفوالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

ساہیوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس راؤ سردار علی خان کے احکامات اور ریجنل پولیس افسر احمد ارسلان ملک کی سربراہی میں تھانہ صدر عارفوالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔ ایس پی انویسٹیگیشن پاکپتن عائشہ بٹ کا ہمراہ ایس ڈی پی او حافظ خضر زمان اور ایس ایچ او تھانہ صدر محمد شاہد بھٹہ کھلی کچہری میں آئے سائلین کے مسائل کو غور سنےاور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے کچہری میں سائل خواتین کی کافی تعداد موجود تھی ایس پی عائشہ بٹ نے دوران خطاب موقع پر موجود سائلین سے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد انصاف کی بروقت فراہمی ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا تھانہ صدر پولیس کی آل اوور کارگردگی پر ایس پی انویسٹیگیشن عائشہ بٹ نے ایس ایچ او شاہد بھٹہ کو شاباش دی کھلی کچہری میں معززین علاقہ اور صحافیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں