کوالالمپور : ایشین چیمپئنز ٹرافی کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

کوالالمپور( انٹرنیشنل سپورٹس ڈیسک ) ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنز ٹرافی کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملتوی شدہ ایشین چیمپئنز ٹرافی اب 14 سے 22 دسمبر تک ڈھاکہ میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ میں بنگلہ دیش، بھارت، جاپان، پاکستان، کوریا، ملائیشیا شرکت کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سمیت تمام ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر رکھی ہے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن ترجمان کے مطابق ٹرافی کے دوران کووڈ پروٹوکول کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں