
نئی دہلی ( انٹرنیشنل نیوز ڈیسک ) جھوٹے دعوؤں اور بے سروپا باتوں کے لیے مشہور بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ کابل کے سرینا ہوٹل کی پانچویں منزل پر پاک فوج کے افسران ٹھہرے ہوئے ہیں اور پنجشیر میں مزاحمتی گروپ کے خلاف طالبان کی مدد کررہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارتی اور مودی جی کے مداح ہونے کے باعث ارنب گوسوامی جنگ پسند ’’اینکر‘‘ ہیں جو اکثر اپنے پروگرام میں بے سروپا باتیں کرکے اپنا مذاق خود بنواتے رہتے ہیں۔ اپنے ایک پروگرام نے ارنب گوسوامی نے جب کابل کے سرینا ہوٹل کی پانچویں منزل میں پاک فوج کے افسران کی موجودگی کا اپنے تئیں ریکارڈ توڑ ’’ انکشاف‘‘ کیا تو سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے جھوٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے یاد دلایا کہ کابل کا سرینا ہوٹل صرف دو منزلہ عمارت ہے۔ کئی صارفین نے سرینا ہوٹل کابل کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں جس میں صاف نظر آرہا ہے کہ یہ دو منزلہ عمارت ہے اور ارنب سوامی کی معلومات اتنی ناقص ہیں کہ اس دو منزلہ عمارت کی پانچویں منزل میں پاک فوج کی موجودگی کا دعویٰ کر بیٹھے۔ ارنب سوامی نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ یہ تک کہہ ڈالا کہ وہ ہوٹل میں پاکستانی افسران کے کمروں کے نمبرز بھی بتاسکتے ہیں اور یہ بھی کہ ان افسران نے رات کھانے میں کون سی ڈشیں آرڈر کی تھیں۔ ایک صارف نے سرینا ہوٹل میں موجود کبوتروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ارنب سوامی شاید ان کو آئی ایس آئی اہلکار سمجھ رہے ہیں جب کہ ایک صارف نے ہوٹل کی الٹی تصویر شیئر کرکے لکھا کہ شاید اس طرح ارنب سوامی ہوٹل کی پہلی منزل کے 12 کمروں کو 12 فلورز سمجھ رہے ہیں۔ ایک بھارتی بلاگرز نے لکھا کہ شاید دنیا میں کوئی ایسا صحافی ہو جو اتنے اعتماد سے جھوٹی خبریں دے سکتا ہو لیکن اس بار ارنب سوامی پکڑے گئے۔ چین کے صحافی شین شیوی نے بھی ہوٹل کی تصاویر شیئر کرکے لکھا کہ ہوٹل میں ٹوٹل دو منزلیں ہی ہیں۔
No one does #fakenews with the confidence of #ArnabGoswami – it's just that he's caught with his pants down this time. https://t.co/zqZrr6Dm2g
— aakash mehrotra 🏳️🌈 (@aakashmehrotra) September 19, 2021
Dear #ArnabGoswami this is Sarena hotel Kabul I am still unable to find out fifth floor ? 😂🙄 pic.twitter.com/9LgOj5BV4u
— Vasundhra Chauhan (@Dilsedesh) September 19, 2021
The World According to #ArnabGoswami pic.twitter.com/aFnNjCMapE
— SJ Ahmed (@SuhaibJAhmed) September 19, 2021
ISI using stealth technology to hide the 5th floor. Serena Kabul.#ArnabGoswami pic.twitter.com/4TsaZDOOGm
— M.Hυɱαყσυɳ.β® (@i_humayoun) September 19, 2021
India's Arnab Goswami claims #Pakistan's ISI officers are staying on the fifth floor of Serena Hotel Kabul and meddling in the affairs of #Afghanistan.
— Shen Shiwei沈诗伟 (@shen_shiwei) September 19, 2021
But……Serena Hotel in Kabul has only two floors, the fifth floor doesn’t exist……pic.twitter.com/nFypRdGzP3