گجرات : مسلم آباد گیس سلنڈر دھماکہ ؛ پیزا شاپ مالک حسام خاور بٹ کے خلاف مقدمہ درج

گجرات ( رپورٹ : سجیل احمد حمزہ ) مسلم آباد گیس سلنڈر دھماکہ ؛ پیزا شاپ مالک حسام خاور بٹ کے خلاف مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق مقدمہ میں غیر معیاری گیس سلنڈر استعمال کرنے سمیت دیگر اہم دفعات لگائی گئی ہیں۔ پیزا شاپ مالک حسام خاور بٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز مسلم آباد میں گھر کے اندر گیس سلنڈر دھماکہ ہوا تین منزلہ عمارت زمین بوس ہو گئی تھی ۔ دھماکے میں راہگیر باپ، بیٹی جاں بحق،جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے تھے ۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کئی عمارتوں کی شیشے کھڑکیاں اور دروازے ٹوٹ گئے۔ دھماکے میں متاثر ہونے والی 4 عمارتوں سمیت دیگر دوکانیں بھی خالی کروا لی گئی ہیں ۔ 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود گرنے والی عمارت کا ملبہ نہ ہٹایا جا سکا ۔گرنے والی بلڈنگ کے نیچے پیزا شاپ تھی اور رہائش میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں