18

ٹوکیو: دنیا بھر کی طرح بھارتی سفارت خانہ کے سامنے جاپان بھر میں مقیم پاکستان،بنگلہ دیش،سری لنکا اور ترکیہ اور کئی عرب ممالک اور جاپان کے مسلمانوں نے گستاخی رسول پاک کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا

ٹوکیو میں دنیا بھر کی طرح بھارتی سفارت خانہ کے سامنے جاپان بھر میں مقیم پاکستان،بنگلہ دیش،سری لنکا اور ترکیہ اور کئی عرب ممالک اور جاپان کے مسلمانوں نے گستاخی رسول پاک کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیاٹوکیو ،چیبا ،سائتاما ،ایباراکی کین،گنماکین،ناگویا،تھویامہ،نیگاتہ کوما موتو شیزوکا اوساکا ناگویا فوکوشیما توچگی گیفو سے احتجاجی مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی مظاہرین نعرہ تکبیر نعرہ رسالت غلام ہیں غلام ہیں رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے غلام میں لبیک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم مودی مردہ باد کے نعروں سے ٹوکیو گونج رہا تھا-اس موقعہ پر پولیس کی بہت بھاری اکثریت نے پورے علاقے کو گھیر رکھا تھا جاپان میں ورکنگ ڈے ہونے کے باوجود مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد نے اس احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لیا اور یہ سلسلہ شام پانچ بجے تک جاری رہا پولیس اور سرکاری ھینڈ آوٹ کے مطابق ایک ھزار کے قریب لوگ شریک ھوے اس مظاہرے کو جاپان سمیت دنیا بھر کے زرایع ابلاغ نے کوریج کی یاد رھے گزشتہ ھفتہ سے جاپان کی مسلم کمیونٹی نے بہت منظم طریقے سے اس مظاہرہ کے لیے سوشل میڈیا پر اپیلیں کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں