37

نادرا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرئے، چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمر اقبال کی یونین کے وفد کے ہمراہ چیئرمین نادرا طارق ملک سے ملاقات

پاکستان یونین ناروے کے وفد نے چیئرمین نادرا طارق ملک کو اوورسیز پاکستانیوں کے نادرا سے متعلق مسائل پر بریفنگ دی۔چیئرمین نادرا طارق ملک سے پاکستان یونین ناروے کے وفد کی ملاقات نادرا کے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی۔ یاد رہے کہ چوہدری قمر اقبال کی قیادت میں پاکستان یونین ناروے پچاس ہزار نارویجن پاکستانیوں کے مسائل کے حوالے سے ہمہ وقت مصروف رہتی ہے۔ یونین کے وفد کو بتایا گیا کہ نادرا کا ادارہ بہت جلد مختلف بیرون ملکوں میں سہولت کاؤنٹر ز قائم کررہا ہے۔ پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین قمر اقبال نے نادرا سے مطالبہ کیا کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستان ایمبیسی میں سہولت کاؤنٹر بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ نادرا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرے۔ ناروے میں ڈبل شہریت کے بعد مزید مسائل سامنے آرہے ہیں۔ان مسائل میں وائی فارم کا مسئلہ بھی شامل ہے۔نادرا اور سفارتخانہ دونوں اس مسئلے کے حل کے لئے مل کر کام کریں۔ یہ واضح کیا جائے کہ یہ کس ادارے کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان یونین ناروے کے وفد میں بین الاقوامی تعلقات کے استاد اور محقق و سینئر صحافی ڈاکٹرسید سبطین شاہ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سینئر نائب صدر اظہر خان جتوئی اور انجیئر سید مجتبے حیدر بھی شامل تھے۔ چیئرمین نادرا کو پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمر اقبال کی طرف سے چودہ اگست یوم آزادی پاکستان کے دورے کی بھی دعوت دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں