30

پاکستان کی مزدور تحریک کے عظیم راہنما پیرزادہ امتیاز سید کی پہلی برسی کی تقریبات کا آغاز

گجرات () تفصیلات کے مطابق مطابق آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹیڈ ٹریڈ یونینز کے بانی اور جنرل سیکرٹری پیرزادہ امتیاز سید کی پہلی برسی کی تقریب امتیاز لیبر ہال میں منعقد ہوئی. جس میں قرآن خوانی، نعت خوانی اور خصوصی دعا کروائی گئی. بھٹہ خشت مزدور تحریک کے عظیم راہنما پیرزادہ امتیاز سید کے دیرینہ ساتھیوں اور ٹریڈ یونین راہنماؤں مشرف خان، فیاض احمد، امتیاز حسین شاہین،محمد اختر، الطاف حسین، سید ساجد شاہ ،محمد نوید شیخ ، شیخ بلال سعید، مرزا محمد علی، مرزا عمر، مرزا علی حسنین، سید فصیح الحسن، اورنگزیب عالمگیر شاکر، شاہد چوہدری، اسماعیل وڑائچ، عبدالغفار چوہدری، خرم پرنس، ضیاء سید، سید فرخ عباس سمیت دیگر نے شرکت کی. تقریب کے شرکاء نے پیرزادہ امتیاز سید کی خدمات کو خراج تحسین پیش اور نو منتخب جنرل سیکرٹری ضیاء سید کی قیادت میں ملکر پیرزادہ امتیاز سید کے مشن کو آگے بڑھانے کا عظم کیا. ضیاء سید نے ویڈیو لنک کے ذریعے مظفر گڑھ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، جہلم اور گوجرانوالہ میں منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں