79

گجرات پولیس تھانہ اے ڈویژن نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں میں ملوث 2رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا

گجرات پولیس تھانہ اے ڈویژن نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والا 2رکنی گینگ گرفتار کرلیا
مال مسروقہ 4موٹرسائیکل برآمد
تفصیلات کے مطابق سٹی سرکل میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور ملزمان کی گرفتار ی کے لئے ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ڈی ایس پی سٹی پرویز اقبال گوندل کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن اور SIریاض بوسال نے دن رات محنت اورانتہائی جانفشانی سے کام کرتے ہوئے سٹی سرکل میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے 2رکنی گینگ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں 1۔ بابر علی ولد اکبر علی بٹ 2۔محمد علی ولد عنصر اقبال ساکنائے واسو منڈی بہاؤالدین شامل ہیں۔جن سے دوران تفتیش 4موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں