126

پولیس تھانہ کنجاہ رابری اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی ”شاہین ”ڈکیت گینگ گرفتار

گجرات(چوہدری علی شان وڑائچ) پولیس تھانہ کنجاہ نے رابری اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث
دو رکنی ”شاہین ”ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔
مسروقہ 60ہزار روپے نقدی،4موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ1پسٹل 30بور برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ڈکیتی، رابری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگزکی گرفتاری کے لئے ڈی پی او گجرات نے مختلف ٹیمیں تشکیل دے رکھی ہیں۔جنہوں نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے خطرناک گینگز کے خلاف گزشتہ دس روز کے اندر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اسی سلسلہ میں ڈی ایس پی صدر حافظ امتیاز احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کنجاہ انسپکٹر شہباز ہنجرا اور دیگر افسران پر مشتمل پولیس ٹیم نے کنجاہ کے علاقہ میں متحرک ڈکیتی، رابری اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں مطلوب دو رکنی شاہین گینگ کو خصوصی آپریشن کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں 1۔یاسر شاہین ولد افتخار احمد ساکن لوکڑی ملاں، 2۔ سجاد حسین ولد خادم حسین شاہ ساکن لوکڑی ملاں شامل ہیں۔ملزمان نے دوران انٹیروگیشن کنجاہ اور گردو نواع کے علاقوں میں رابری اور موٹر سائیکل چوری کی7وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ جن کے قبضہ سے مال مسروقہ60ہزار روپے نقدی،4موٹرسائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ1پسٹل 30بور برآمد ہوا۔ جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں