175

سیکٹریری اسپیشل ایجوکیشن افضال احمدکا دورہ گجرات

گجرات: (چوہدری علی شان وڑائچ)سیکٹریری اسپیشل ایجوکیشن افضال احمد نے کہا کہ حکومت پنچاب کی ہدایات کے مطابق ضلع گجرات میں 10 رمضان فنکشنل کردئیے گئے ہیں،رمضان بازاروں کا مقصد عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنا ہے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سکولز میں تمام سہولیات فوری طور پر فراہم کی جائیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان بازار شاہ جہانگیر روڈ، ظہور الہی اسٹیڈیم اورگورنمنٹ اسکول برائے اسپیشل ایجوکیشن بوائز و گرلز کیمپس کے دورہ کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عامر شہزاد کنگ، اسسٹنٹ کمشنر عمردراز گوندل،ڈی او اسپیشل ایجوکیشن عبدالرافع راو پرنسپل اقصی عبدالغفور آر ایف او راشد چٹھہ ان کے ہمراہ تھے۔ سیکٹریری اسپیشل ایجوکیشن افضال احمد نے ڈپٹی کمشنر آفس کے لان اور گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن برائے طالبات میں پودا بھی لگایا۔ اسپیشل ایجوکیشن افضال احمد نے کہا کہ رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فیئرپرائس ساپش پر شہریوں کو مارکیٹ سے نہایت کم نرخوں پر معیاری پھل اور سبزیاں فراہم کی جارہی ہیں رمضان بازاروں میں آٹا 10 کلوگرام کا تھیلا کا 450 روپے کا فراہم کیا جارہا ہے جس پر حکومت پنجاب 100 روپے فی تھیلا سبسڈی فراہم کررہی ہے جبکہ چینی 78 روپے فی کلوگرام فروخت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا رمضان بازاروں میں کریانہ آئٹمز مٹن بیف اور چکن پر خصوصی رعایت دی جارہی ہے،بزرگوں اور خواتین کے بیٹھنے کے لئے الگ الگ انتظامات کیے گئے ہیں،پنکھوں کی کے ساتھ ساتھ واش رومز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔سیکٹریری اسپیشل ایجوکیشن افضال احمد نے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سکول برائے طلبہ و طالبات کے دورہ کے موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب اسپیشل ایجوکیشن پر خصوصی فوکس کئے ہوئے ہے اسپیشل ایجوکیشن اسکولز میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اسکولز میں اساتذہ کہ کمی پوری کرنے کے ساتھ ساتھ اسپیشل طلباو طالبات کو فری پک اینڈ ڈراپ کی سہولت کے ڈرائیور کی کمی بھی پوری کی جائے گی انہوں نے ہدایت کی سکولز میں طلبا و طالبات کے لئے پینے کے صاف پانی اور واش رومز کہ سہولیات کو مزید بہتر کیاجائے۔ انہوں نے رمضان بازاروں کے بہترین انتظامات پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد اور ان کی ٹیم کو زبردست سراہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں