82

مہر احتشام طارق کو پنجاب پیس کونسل چیئرمین سٹی گجرات کا نوٹیفکیشن جاری

گجرات (چوہدری علی شان وڑائچ)ملک جمشید اکرم منہاس,شیراز افتیاز افتخار اعوانہ نے مہر احتشام طارق کو پنجاب پیس کونسل چیئرمین سٹی گجرات کا نوٹیفکیشن جاری کیا!! تفصيلات کے مطابق شہر گجرات کی ممتاز سماجی عوامی اور سیاسی شخصیت مہر احتشام طارق آف جہلم ہڈی جوڑ گجرات کو پنجاب پیس کونسل برائے بین المذہب کا گجرات میں چئیرمین نامزد کردیا گیا اور ان کو باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے گزشتہ روز ملک جمشید اکرم منہاس شیراز افتیاز افتخار اعوان نے مہر احتشام طارق کو باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کیا مہر احتشام طارق کو پیس کونسل برائے بین المذہب گجرات سٹی کا چئیرمین نامزد ہونے پر ضلع بھر کی سیاسی سماجی عوامی کاروباری شخصیات نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حاجی احتشام طارق اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام مذاہب کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے ان کے مسائل بہتر انداز میں حل کروانے کی کوشش کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں